• news

سعودی عرب نے غیر قانونی تارکین وطن کو 60 دن کی مہلت دیدی

ریاض (صباح نیوز) سعودی حکومت نے غیر قانونی تارک وطن افراد کو باعزت طریقے سے اپنے آبائی ملک جانے کیلئے مزید 60 دن کی مہلت دینے کا اعلان کردیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ایسے غیر ملکی شہری جنہیں نئی پالیسی کے تحت ملک چھوڑنے کی مہلت ملے گی وہ 60 دن سے زائد وقت سعودی عرب میں نہیں گزار سکیں گے۔جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکانٹ پر اس بات کی اس وقت مزید وضاحت اس وقت کی جب ایک غیر ملکی نے پوچھا کہ میرے پاس فائنل ایگزٹ ویزا ہے اور میرا اقامہ ختم ہوچکا ہے تو کیا یہ کوئی پریشان کن بات ہے؟ جواب دیا گیا کہ یہ کوئی مسئلہ نہیں، فائنل ایگزٹ ویزا کی تاریخ سے 60 دن کے اندر اندر آپکو سعودی عرب چھوڑنا ضروری ہے۔ خیال رہے سعودی پولیس نے مملکت میں غیرقانونی قیام کرنے والے غیر ملکی باشندوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے 3 روز میں 24 ہزار غیرملکیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
سعودی عرب/ مہلت
a

ای پیپر-دی نیشن