• news

حکومت مدد کرے تو اولمپک ٹائٹل جیت سکتا ہوں: طیب پہلوان

لاہور(سپورٹس رپورٹر)دبئی میں ہونے والی انڈو پاک ریسلینگ میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلوان طیب نے کم وسائل کا شکوہ کردیا۔نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ریسلنگ چیمپین طیب پہلوان کا کہنا تھا کہ ایک اور اعزازپاکستان کی جھولی میں ڈالنے کا اعزاز حاصل کیا ہے دبئی میں منعقدہ انڈوپاک ریسلنگ چیمپین شپ میں بھارتی پہلوان سابق ہند کیسری جسدیپ سنگھ کو چت کر کے گولڈ میڈل جیتاہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ روائتی بھارتی حریف کو شکست دے کر پاکستان کا نام روشن کرنے پر خوشی ہوئی پاکستان حکومت مدد کرے تو اولمپک ٹائٹل جیتنے کی تیاری کر سکتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ ہند کیسری کو چیلنج کرتا ہوںوہ میرے ساتھ اکھاڑے میں مقابلہ کرے کشتی کی اجازت دینے پر پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کا مشکور ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن