نیٹو اے ٹی پی فائنلز: گریگور دیمتروف نے ٹورنامنٹ جیت لیا
لندن(صباح نیوز)بلغاریہ کے گریگور دیمتروف نے نیٹو اے ٹی پی فائنلز ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں بیجیئم کے ڈیوڈ گوفن کو شکست دیکر 19 سال بعد کوئی بڑا ایونٹ اپنے نام کیا۔فتح کے بعدگفتگو میںگریگور دیمتروف کا کہناتھا کہ فتح پر بہت خوشی ہے، مستقبل میں بھی عمدہ کارکردگی سے مزید فتوحات حاصل کروں گا۔یاد رہے کہ اس سے قبل ڈیوڈ گوفن نے سات بار کے چیمپئن راجر فیڈرر کو شکست دے کر اے ٹی پی فائنلز کے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔