• news

مجید نظامی سپورٹس گالا کے دوسرے ایڈیشن میں آج کرکٹ مقابلے ہونگے

لاہور( نمائندہ سپورٹس) مجید نظامی سپورٹس گالا کے دوسرے ایڈیشن میں آج کرکٹ کے مقابلے ہونگے۔ ایونٹ کے لیے آٹھ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ کرکٹ ایونٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں میں وقت الیون کی قیادت ندیم بسرا، ندائے ملت الیون کی قیادت عباس اختر، ویک اینڈ الیون کی قیادت عمار یونس، دی نیشن الیون کی قیادت انیس الرحمن، نوائے وقت الیون کی قیادت دلاور چودھری، نوائے وقت ویٹرنز الیون کی قیادت بلال بٹ، دی نیشن ویٹرنز الیون کی قیادت سلیم بخاری اور نوائے وقت گروپ الیون کی قیادت محفوظ انجم کر رہے ہیں۔ ایونٹ کے سپانسرز میں کلیرو واٹر، کوکا کولا، ائیر لنک، ریوولوشن میڈیا اور سرامکو شامل ہیں۔ مجید نظامی سپورٹس گالا کے دوسرے ایڈیشن میں سنوکر اور بیڈ منٹن کے مقابلے ہو چکے ہیں آخری مرحلے میں فٹبال کے میچز ہونگے۔ مینجر ہیومن ریسورس شفیق سلطان کا کہنا ہے کہ اب تک کے مقابلوں میں سٹاف ممبران کی بھرپور شرکت سے نے ہمارے حوصلے بڑھائے ہیں کارکنان کی جوش وجذبے کے ساتھ مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت ہی مجید نظامی سپورٹس گالا کی اصل کامیابی ہے ہمارا مقصد ہی خاندان نوائے وقت سے تعلق رکھنے والے افراد کو بہترین تفریح فراہم کرنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن