کولکتہ :بھارت اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم
ولکتہ(سپورٹس ڈیسک)بھارت اور سری لنکاکے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلاٹیسٹ میچ بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہو گیا ،ایک وقت میں بھارت یہ میچ جیت سکتا تھا لیکن خراب روشنی کی وجہ سے میچ پہلے ہی ختم کردیا گیا۔کولکتہ کے ایڈن گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ کے آخری روز کا آغازایک وکٹ کے نقصان پر 171رنز سے دوبارہ شروع کی ۔بھارت نے 352رنز 8وکٹوں کے نقصان پر اپنی ٹیم ڈیکلیر کردی اور مہمان ٹیم کو جیتنے کے لئے 231رنز کا ہدف دیا۔ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم میدان میں آئی تو اس کوشدید مشکلات کا سامنا رہا،22کے مجموعے پر ہی ان کی چار وکٹیں گر چکی تھی تاہم اس کے بعد دنیش چندی مل اور نیروشن ڈک ویلا نے ٹیم کویقینی شکست سے بچا لیا،سری لنکاکی ٹیم25.2 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر75رنز ہی بناپائی۔بھارت کی جانب سے بھونیش کمار نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے 11اوورز میں 8رنز دیتے ہوئے 4کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔جبکہ محمد شامی کے حصے 2اور امیش یادیو نے ایک وکٹ حاصل کی۔میچ میں بہترین بائولنگ کا مظاہرہ کرنے پر بھونیش کمار کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا،انہوںنے مجموعی طور پرمیچ میں 8وکٹیں حاصل کی۔