• news

باکسر محمد وسیم حکومتی رویہ سے دلبرداشتہ‘ پاکستان کے لئے مزید نہ کھیلنے کا عندیہ

لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان کے پروفیشنل باکسر محمد وسیم اسپانسر شپ نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہوگئے جس کے باعث انہوںنے پاکستان کے لیے مزید فائٹ نہ کرنے کا عندیہ دیدیا ہے۔محمد وسیم نے 8پروفیشنلز فائٹ کھیلی ہیں اور تمام میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اب وہ ڈبلیو بی سی فلائی ویٹ کی ورلڈ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے لاس ویگاس روانہ ہورہے ہیں جہاں وہ کولمبیا کے باکسرز کے مدمقابل ہوں گے۔نجی ٹی وی کو دیئے گئے خصوصی ویڈیو پیغام میں باکسر محمد وسیم کا کہنا تھا ان کی اولین ترجیح پاکستان سے کھیلنا ہے ، وہ نہیں چاہتے کہ وہ کسی دوسرے ملک کی نمائندگی کریں۔انہوں نے کہا کہ کولمبیا کے باکسر سے اگلی فائٹ پاکستان کے لیے آخری ہوگی، اس مقابلے کے بعد وہ امریکہ یا جنوبی کوریا کی شہریت حاصل کرلیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن