• news

ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ جلد مکمل بحال ہو جائیگی: ہارون الرشید

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی سی بی کے ڈائریکٹر آپریشنز ہارون رشید نے کہا ہے کہ دو تین سال میں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ مکمل بحال ہو جائیگی۔سپورٹس فیڈریشنز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بتدریج بحال ہو رہی ہے، فیکا کے سیکیورٹی کے حوالے سے خدشات دور کر دیئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہوم سیریز کیلئے مختلف کرکٹ بورڈز کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور 2 سے 3 سال میں پاکستان میں مکمل طور پر انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوجائے گی۔ کرکٹ اسٹرکچر میں تبدیلیوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے جس کے لئے کھلاڑیوں کو معاشی تحفظ فراہم کرنا ضروری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن