• news

پی ایس ایل میچز کے پاکستان میں انعقاد کے دور رس نتائج سامنے آئینگے: وقار یونس

لاہور( این این آئی) قومی ٹیم کے سابق کپتان ،اسلام آباد یونائیٹڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ وقار یونس نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ سے نوجوان کھلاڑی سامنے آرہے ہیں، پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے ٹاپ کرکٹرز پر مشتمل کرکٹ کمیٹی کی تشکیل ضروری ہے۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا اسکواڈ متوازن اور نگاہیں ٹائٹل پر ہیں۔انہوںنے کہا کہ پی ایس ایل میچز پاکستان میں ہونے کا فائدہ ہوگا مگر کرکٹ کی مکمل بحالی میں وقت لگے گا۔پی ایس ایل سے ایسے کھلاڑی سامنے آرہے ہیں جو مستقبل میں قومی کرکٹ ٹیم میں کھیلنے کے لئے دستک دیں گے۔ پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے ٹاپ کرکٹرز پر مشتمل کرکٹ کمیٹی کی تشکیل ضروری ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن