انڈر 19 کی مجموعی کارکردگی اچھی رہی: شعیب حبیب
لاہور( نمائندہ سپورٹس) سابق فرسٹ کلاس کرکٹر شعیب حبیب کا کہنا ہے کہ انڈر نائینٹین کی کارکردگی مجموعی طور پر اچھی رہی ہے۔ کسی بھی ایونٹ کے فائنل کھیلنے کو بری پرفارمنس نہیں کہا جا سکتا۔ جونئیر سلیکشن کمیٹی اور ٹیم کی انتظامیہ اپنا کام دلجمعی سے کرتی ہے۔ افغانستان سے کم سکور پر آوٹ ہونا پریشان کن ضرور ہے لیکن میرے خیال میں فائنل جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑی اوور ایج تھے۔ جونئیر لیول پر کرکٹ ٹیلنٹ میں کمی نہیں ہے ۔