روسی صدر کا امیر قطر سے فون پر رابطہ
ماسکو (نوائے وقت رپورٹ) روسی صدر پیوٹن اور امیر قطر شیخ تمیم کا فون پر رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنمائوں نے شام اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنمائوں نے شام کے مسئلے سے متعلق سیاسی حل پر اتفاق کیا۔