باجوڑ بم دھماکہ میں ملوث دہشت گرد علاج کیلئے نشتر ہسپتال منتقل‘ سکیورٹی ہائی الرٹ
ملتان (سٹاف رپورٹر) باجوڑ بم دھماکے میں ملوث دہشت گرد کو گزشتہ روز علاج کی غرض سے نشتر ہسپتال ملتان لایا گیا۔ سزا یافتہ مریض کو ساہیوال سے پولیس کی سخت سکیورٹی میں نشتر ہسپتال لایا گیا۔ اس موقع پر نشتر میں ملتان اور ساہیوال کی پولیس تعینات رہی اور سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔ حساس اداروں کے اہلکار بھی نشتر میں موجود رہے۔ نشتر ہسپتال کے ڈاکٹری حلقوں نے بتایا کہ مریض کی سرجری کی گئی ہے جبکہ مریض کو مزید علاج کے لئے لاہور ریفر کیا جائے گا۔