• news

سندھ ہائیکورٹ: بھتہ خوری کے جرم میں 4 مجرموں کی سزا کے خلاف اپیل منظور، رہا کرنے کا حکم

کراچی(وقائع نگار)سندھ ہائی کورٹ نے بھتہ خوری کے جرم میں 4 مجرموں کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے بھتہ خوری کے جرم میں 4 مجرموں کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت کی۔ عدالت نے ملزم ارسلان، عبدالصمد، ابرار اور عادل کی سزا کو کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے چاروں کو جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ پولیس اور پراسیکیوشن مجرموں کی سزا کو برقرار رکھنے کے لیے شواہد پیش کرنے میں ناکام ہوگئی۔ مجرموں نے تیموریہ کے علاقے میں فیکٹری مالک سے پانچ لاکھ روپے بھتہ وصول کیا تھا۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے مجرموں کو جرم ثابت ہونے پر سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن