افریقی ملک کیمرون کی مارکیٹ میں خودکش حملے میں 2 شہری جاں بحق اور 20 زخمی
یوندے (اے ایف پی) افریقی ملک کیمرون کی مارکیٹ میں خودکش حملے میں 2 شہری جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔ یہ دھماکہ شدت پسند تنظیم بوکوحرام کے بمبار نے کیا ہے۔ کولوفتا کے علاقے میں دھماکہ خیز مواد بیجوں میں چھپا کر لایا گیا تھا۔ ادھر شمالی نائیجیریا میں بھی بوکوحرام کے دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے 6 کسانوں کو قتل کردیا۔ یہ واقعہ شہر میدوگوری میں پیش آیا۔ لوگ ایک فارم میں کام کررہے تھے کہ اچانک بمبار نے اڑا لیا۔ 6 موٹر سائیکل سوار آئے، 2 افراد کے گلے کاٹے اور 4 کو گولیاں مار کر فرار ہوگئے۔
بوکوحرام
a