• news

ہنگامہ آرائی کیس، طلبی کے باوجود ایس ایس پی رائو انوار کے پیش نہ ہونے پر عدالت برہم، گرفتار کرنے کا حکم

کراچی (آئی این پی ) کراچی کی مقامی عدالت نے ایس ایس پی ملیر رائو انوارکے بار ہا نوٹسز جاری کرنے کے باوجود پیش نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے انکی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق مقامی عدالت میں متحدہ کے سابق رہنما سلیم شہزاد کے خلاف ہنگامہ آرائی کے تین مقدمات کی سماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت ایس ایس پی ملیر رائو انوار اور ڈی ایس پی کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت کو بتایا گیا را ئو انوار کو متعدد بار طلبی کے نوٹسز جاری کیے گئے لیکن وہ عدالت میں نہیں آئے جس پر عدالت نے ان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ عدالت نے حکم دیا۔ رائو انوار اور ڈی ایس پی کو ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کیا جائے۔ عدالت نے گواہوں کی عدم حاضری کے باعث سلیم شہزاد کے خلاف مقدمات کی مزید سماعت 25 نومبر تک کیلئے ملتوی کردی۔

ای پیپر-دی نیشن