• news

ٹرمپ کی بے خبری، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کوجسٹن ٹروڈو کی اہلیہ سمجھتے رہے

آ کلینڈ (آن لائن)نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہاہے کہ ان کو پچھتاوا ہے کہ انہوں نے کیوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کا قصہ اپنے دوستوں کو سنایا۔ آرڈرن کی ملاقات ٹرمپ کے ساتھ ویتنام میں ایپک اجلاس میں ہوئی تھی۔ ایک مقامی کامیڈین نے صحافیوں کو بتایا کہ آرڈرن کا کہنا ہے کہ ملاقات میں امریکی صدر کافی دیر تک ان کو کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ سمجھتے رہے۔نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کے ایک دوست ٹام سینسبری نے مقامی ریڈیو کو بتایا 'مجھے نہیں معلوم کہ مجھے یہ کہنا چاہیے یا نہیں لیکن آرڈرن نے بتایا کہ صدر ٹرمپ کافی دیر تک ان کو جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ سمجھتے رہے۔'اس انٹرویو کے بعد نیوزی لینڈ میں کافی شور مچا کہ صدر ٹرمپ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کو نہیں جانتے تھے۔ تاہم آرڈرن نے نیوزی لینڈ ٹی وی سے بات کرتے ہوئے اس کی تردید کی۔

ای پیپر-دی نیشن