عمران پہلے نواز شریف اب مسلم لیگ ن کے خوف سے اسمبلی نہیں آئینگے: مریم اورنگزیب مشرف کا نظریہ اور روح ہار گئی: طلال
اسلام آباد (آئی این پی) وز یر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان پہلے نوازشریف سے خوفزدہ تھے اور اب وہ مسلم لیگ (ن) سے خوفزدہ ہیں اور اسمبلی نہیں آئیں گے، مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی میں اپنے قائد کو سرخروکرنے آئے، آج سے افواہ سازوں کی اپنی الٹی گنتی شروع ہوگئی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ افواہیں پھیلانے والے مسلم لیگ ن کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کو دیکھ لیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ آج مشرف کا نظریہ اور روح ہاری، پارلیمنٹ اور عوام کا فیصلہ جیتا، نواز شریف اکیلا ڈبل ووٹ لیتا ہے۔ آج بھٹو کی روح کو پیپلز پارٹی نے اپنے ہاتھوں سے دفنایا۔