• news

پی پی نے انجام کی فکر کئے بغیر آمروں‘ جابروں کا سامنا کیا: بلاول

مظفرآباد ، گوجرہ (نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگار) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کے علاوہ کشمیر کو کسی نے ترجیح نہیں دی۔ پی پی نے انجام کے فکر کئے بغیر ہر آمر اور جابر کا سامنا کیا۔ ہولوگرام ٹیکنالوجی کے ذریعے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نے آزاد کشمیر کو کیا دیا؟ تو جواب انتہائی مایوس کن ملتا ہے۔ پی پی نے کشمیر کو سڑکیں، ہسپتال، یونیورسٹیز اور روزگار دیا۔ ہمارا یقین ہے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، بلاول بھٹو نے یوم تاسیس سے متعلق عہدیداروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ہیڈ کوارٹرز کے پروگراموں میں جیالے بھرپور شرکت کریں۔ 50ویں یوم تاسیس پر اپنے گھروں پر پارٹی پرچم لہرائیں، ملک بھر سے کارکنان 5 دسمبر کو اسلام آباد پہنچیں۔ 5 دسمبر کو پریڈ گرائونڈ میں جلسہ ہوگا۔ 30 نومبر کو ضلعی سطح پر یوم تاسیس شایان شان طریقے سے منایا جائے۔ پی پی نے ہمیشہ عوامی حقوق کیلئے جدوجہد کی۔

ای پیپر-دی نیشن