زمبابوے: صدر موگابے 37 برس بعد مستعفی‘ مواخذے پر بحث روک دی گئی‘ ملک بھر میں جشن
ہرارے (اے ایف پی) زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے 37سال اقتدار میں رہنے کے بعد فوج عوام اور پارٹی کے دبائو پر مستعفی ہو گئے جس کے بعد سے زمبابوے میں جشن کا سماں برپا ہے۔ زمبابوے کی پارلیمنٹ میں صدر کے مواخذے کا اجلاس شروع ہونے کے کچھ دیر بعد ہی صدر رابرٹ موگابے نے خط کے ذریعے سپیکر کو اپنے مستعفی ہونے کا بتایا۔ رابرٹ موگابے نے اقتدار کی ہمراہ منتقلی کے لئے صدارت سے باضابطہ اور رضاکارانہ مستعفی ہونے کا اعلان کیا‘ استعفیٰ کا اعلان ہوتے ہی ارکان پارلیمنٹ اور عوام نے جشن منانا شروع کر دیا۔ زمبابوے میں 15نومبر کو فوج نے ملک کی اہم عمارتوں کا کنٹرول سنبھال کر صدر موگابے کو نظربند کر دیا تھا‘ رابرٹ موگابے پر ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔ 1980ء سے اقتدار میں تھے۔ سپیکر زمبابوے پارلیمنٹ کے مطابق رابرٹ موگابے نے استعفیٰ تحریری طور پر بھجوا دیا ہے۔ موگابے کے استعفے کے بعد مواخذے پر بحث روک دی گئی۔