مینز ٹریک سائیکلنگ، ویمنز چیمپئن کرانے کا اعلان
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے رواں ماہ لاہور میں 63 ویں مینز ٹریک سائیکلنگ اور ویمن سائیکلنگ چیمپئن کرانے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری اظہر شاہ کا کہنا تھا کہ 63 ویں نیشنل مینز ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ اور 12ویں نیشنل روڈ ویمن چیمپین شپ 27 سے 30 نومبر تک لاہور میں کھیلی جائے گی جس میں چاروں صوبے آرمی، واپڈا، ایچ ای سی کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ انہوں نے کہاکہ ایونٹس میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو قومی تربیتی کیمپ کیلئے منتخب کریں گے اور کیمپ میں باصلاحیت کھلاڑیوںکا انتخاب کرکے آئندہ سال فروری میں ملائیشیا میں ہونے والے ایشین ٹریک چیمپئن شپ کیلئے بھجوائیں گے۔