• news

پنجاب بھر میں سپورٹس مقابلوں کیلئے کیلنڈر مرتب کرنے کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سیکرٹری سپورٹس پنجاب عامر جان کی زیر صدارت سپورٹس ایسوسی ایشنز کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پنجاب بھر میں ڈویژن اور ڈسٹرکٹ سطح پر سپورٹس ایونٹس کا کلینڈر مرتب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب باصلاحیت کھلاڑیوں کو بیرون ملک ایونٹس میں حصہ لینے کے لئے ہر طرح کا تعاون فراہم کرے گا۔ بین الاقوامی سطح پر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے کھلاڑیوں کو انعامات دئیے جائیں گے۔ سپورٹس بورڈ نے باصلاحیت کھلاڑیوں کو انعامات دینے کے لئے چار رکنی کمیٹی قائم کر دی۔ کمیٹی میں ادریس حیدر خواجہ، صبا وارث، ارشد ستار اور سلمان اقبال بٹ شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن