• news

.ترکی: گولن سے تعلق، دہشت گردی کا الزام، آن لائن ویب ایڈیٹر کو 3 برس قید

استنبول (اے ایف پی) ترکی کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر آن لائن ایڈیٹر کو 3 سال کی سزا کا حکم سنادیا۔ اوگذگوون روزنامہ سیکولر جمہوریت آن لائن گروپ کے ایڈیٹر کو استنبول کی عدالت نے دہشت گردی کے الزامات ثابت ہونے پر سزا سنائی۔ ان پر پچھلے سال ترک حکومت کیخلاف بغاوت کرنے والے فتح اللہ گولن کے ساتھ تعلقات کے الزامات بھی تھے۔

ای پیپر-دی نیشن