تیتر کو خطرہ کے باعث جہلم اور سوہاوہ کی تحصیل شکار کیلئے بند
لاہور(سپورٹس رپورٹر) کثرت سے شکار کے باعث تیتر کی موجود آبادی کو لاحق خطرے کے باعث جہلم اور سوہاوہ کی تحصیلوں کو شکار کے لئے بند کر دیا گیا، شکاریوں کی سہولت کے لئے دینہ اور پنڈ دادن خان کی تحصیلوں کو شکار کے لئے کھولنے کا فیصلہ، باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا جو فوری طور پر نافذالعمل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ تیتر کے شکار کیلئے کھولی گئی 41تحصیلوں میں شکار کرنیوالے شکاری محکمہ کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں ورنہ ان کیخلاف مروجہ ضابطہ کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ یہ بات ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب خالد عیاض خان نے ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔