یوتھ ویژن فاؤنڈیشن اور پاکستان انسٹیٹیوٹ آف مینیجمنٹ کی طرف سے چینی زبان کے کورس کا اجراء
لاہور (پ ر) یوتھ ویژن فاؤنڈیشن اور پاکستان انسٹیٹیوٹ آف مینیجمنٹ منسٹری آف انڈسٹریز اینڈپروڈکشن کے درمیان باہمی یادداشت کا معاہدہ کیا گیا جس کے تحت پاکستان میں پہلی دفعہ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف مینیجمنٹ کے تحت سینیئر مینیجرز اور ایگزیکٹوزکے لیے ملک کے مشہور لائف ٹرینر یوتھ ویژن فاؤنڈیشن کے روح رواں شکیل لون کے مخصوص سٹائل میں چائینیز لینگوئیج کورسز کا اجراء کیا جائے گا۔اس کورس کے ذریعے پاکستان کے مختلف اداروں کے سینیئر مینیجرز اور ایسے سرکاری عہدیدار جنہیں چینیوں سے مذاکرات کرنے کی ذمہ داریاں سونپی جاتی ہیں انہیں بھرپور رہنمائی ملے گی۔ اس حوالے سے دستخط کرنے کی تقریب پی آئی ایم کے لاہور ریجنل آفس میں کی گئی جس میں پی آئی ایم کی طرف سے ان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد عابد حسین صابری ،جنرل مینیجر محمد رضوان اور اسسٹنٹ پروگرام مینیجر شہناز علم الدین جبکہ یوتھ ویژن فاؤنڈیشن کی طرف سے پیٹرن انچیف شکیل لون اور چیئرپرسن ڈاکٹر طیبہ حسین نے دستخط کیے۔