• news

اولڈ ڈیفنس گرڈ سٹیشن پر 40 ایم وی اے کے پاور ٹرانسفارمر کی تنصیب کا کام مکمل

لاہور (نیوز رپورٹر) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری کے لئے چیف ایگزیکٹو لیسکو سید واجد علی کاظمی کی سربراہی میں اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ضمن میں لیسکو کے اولڈ ڈیفنس گرڈ سٹیشن پر 40MVAکی استعداد کار کے حامل پاور ٹرانسفارمر کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا گیا۔ اس سے قبل یہاں 20/26MVAکا پاور ٹرانسفارمر کام کر رہا تھا۔ نئے پاور ٹرانسفارمر کی تنصیب سے جن علاقوں کو ریلیف حاصل ہو گا ان میں چوہنگ خورد، یو بی ایل کالونی، گرین پارک، بھٹہ چوک، کینٹ ویو، روہی نالہ، مدینہ پارک، کے بلاک، کے کمرشل، چڑر ولیج، پی بلاک، یو بلاک، بی بلاک، کیو بلاک، ایکس بلاک، ڈبل ایکس بلاک شامل ہیں۔چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو سید واجد علی کاظمی کے مطابق نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب سے نہ صرف اوور لوڈنگ اور لو وولٹیج جیسے مسائل کا حل ہو گا بلکہ سسٹم کو درپیش رکاوٹوں کے خاتمے میں بھی مدد حاصل ہو گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ لیسکو اپنے صارفین کی سہولت کے لیئے بہتر سے بہتر اقدامات کے لیئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن