پاکستان فرنیچر کونسل کا دنیا بھر میں نمائشوں میں شرکت کا فیصلہ
لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان فرنیچر کونسل 18 دسمبر سے لندن میں ہونے والی 3 روزہ میگا انٹرنیشنل ایونٹ پاکستان بزنس ڈیلیگیشن ان یو کے میں حصہ لے گی تاکہ پاکستانی فرنیچر کی برآمدات کے فرورغ کیلئے نئی منڈیاں تلاش کی جا سکیں پی ایف سی کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ پاکستان فرنیچر کونسل نے اصولی طور پر فیصلہ کیا ہے کہ وہ دنیا بھر میں تمام بین الاقوامی فرنیچر نمائشوں میں شرکت کرے گی انہوں نے کہا کہ دورہ کے دوران خریداروں کی دلچسپی اور ضروریات کا بھی جائزہ لیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی فرنیچر مصنوعات کی دنیابھر میں بہت مانگ ہے کیونکہ اس کے ڈیزائن منفرد ہیں اور اعلیٰ معیار کی لکڑی کے استعمال کی وجہ سے یہ انتہائی پائیدار ہے انہوں نے کہا کہ اس میگا ایونٹ کے انعقاد کے انٹرنیشنل بزنس کونسل کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ کونسل دیگر ممالک میں بھی اسی طرح کے ایونٹس کو منظم کرے گی انہوں نے کہا کہ اگرچہ 15 دسمبر سے ایکسپو سنٹر لاہور میں 9 ویں تین روزہ انیٹریئرز پاکستان میگا نمائش کے انعقاد کی وجہ سے ان دنوں بے پناہ مصروفیات ہونگی اس کے باوجود پی ایف سی نے برطانیہ میں ہونیوالے ایونٹ میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہاں بہترین کوالٹی کی پاکستانی مصنوعات کو متعارف کرایا جا سکے۔