• news

ن لیگ کا اصل نظریہ ’’کرپشن‘‘ ہے: تحریک انصاف

لاہور(خصوصی نامہ نگار) تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر چوہدری محمدسرور سے صدر لاہور تحر یک انصاف ولید اقبال نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اس موقع پر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ والوں کا اصل نظر یہ’’ کر پشن‘‘ہے ملک اس نظر یہ کا مزید متحمل نہیں ہوسکتا۔ کسی بھی نااہل شخص کا پارٹی کی سر براہی کر نا ملک اور جمہوریت کیساتھ بدترین مذاق ہے۔ ا عجاز احمد چوہدری نے کہاکہ ناموس رسالت حساس معاملہ ہے، جس پر پوری قوم فکر مند ہے ، ناموس رسالت بل میں تبدیلی آخری روز کی گئی ، جو جو تبدیل کرنے کا ذمہ دار ہے انہیں عوام کے سامنے لایا جائے۔ ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے کرپٹ مافیا اور اشرافیہ کو بے نقاب کر دیا اشرافیہ کی کرپشن کے سمند ر کا محض ایک قطرہ سامنے آیا ہے ابھی پورا سمندر باقی ہے۔ محمد شعیب صدیقی نے کہا ہے کہ شکر ہے نیب کی خواجہ سعد رفیق پر بھی نظر پڑ گئی، کالے دھن کو سفید کرنے کے ماسٹر مائنڈ "خواجہ لوہے کے چنے" اب خیر منائیں، بیواؤں اور یتیموں کی زمینوں پر قابض ہونا سعد رفیق کا پیشہ ہے، پیچھے رہ کر فرنٹ مینوں کے ذریعے زمینوں کا ہیر پھیر کرنا وزیر موصوف کا شیوا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن