ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں تقریبات یوم اقبال کے سلسلہ میں طلبہ کے مابین تقریری مقابلہ
لاہور (خصوصی رپورٹر) نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان،لاہور میں تقریبات یوم اقبالؒ کے سلسلے میں سکولوں کے طلبا و طالبات کے مابین انعامی تقریری مقابلہ بعنوان ”ہم آہنگی سے ہے محفل جہاں کی، اسی سے ہے بہار اس بوستاں کی“ منعقد ہوا۔ مقابلہ کے منصفین کے فرائض رقیہ غزل ، پروفیسر شاہد نسیم، سید عابد حسین شاہ اور عمران نقوی نے انجام دیے۔ اس موقع پر کالم نگار ودانشور محمد آصف بھلی ایڈووکیٹ نے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علامہ محمد اقبالؒ کو نوجوانوں سے بڑی امیدیں وابستہ تھیں اور انہوں نے نئی نسل کو جہد مسلسل کا پیغام دیا۔ نتائج کے مطابق طالبات کے مابین ہونے والے مقابلہ میں ماہ نور فاطمہ اور الوینہ علی خان نے مشترکہ طور پراول‘ ربےعہ نصر اور فضہ تنویر رانا نے دوم‘ معصومہ نصراور مناہل جاوےدنے مشترکہ طور پر سوم پوزیشن حاصل کی جبکہ نورےزہ خالد اور ہدیٰ عباس کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ طلبا میںجواد ظفرنے اول‘ ارمغان الرحمان نے دوئم اور عبیداللہ نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ محمد انس علی اور محمد آزمیر کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ علاوہ ازیں ایوان کارکنان تحریک پاکستان آج کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا و طالبات کے مابین انعامی تقریری مقابلہ ہوگا۔