• news

”خود دار پاکستان ہمارا ایمان “ کے زیر اہتمام عنوان ایک پر وقار قومی سیمینار

لاہور (پ ر) ورلڈ کالمسٹ کلب کے زیر اہتمام 24 نومبر بروز جمعة المبارک دوپہر 2 بجے نظریہ پاکستان ٹرسٹ لاہور میں ”خود دار پاکستان ہمارا ایمان“کے زیرعنوان قومی سیمینار منعقد ہوگا۔ سیمینار کی تیاریوں کے سلسلہ میں ورلڈ کالمسٹ کلب کے مرکزی چیئرمین اور سینئر کالم نگار محمد دلاور چودھری کی صدارت میں ہونیوالے ایک اعلیٰ سحطی اجلاس میں جائزہ لیا گیا۔ ورلڈ کالمسٹ کلب برطانیہ کے صدر سینئر کالم نگار اور دانشور سمیع اللہ ملک اجلاس کے مہمان خصوصی تھے۔

مرکزی سینئر وائس چیئرمین ممتاز قانون دان اور کالم نگار میاں محمد سعید کھوکھر، مرکزی صدر مظہر برلاس، مرکزی سیکرٹری جنرل محمد ناصر اقبال خان، مرکزی سینئر نائب صدر سردار مراد علی خان، افتخار مجاز، قاضی سعد اختر قریشی و دیگر نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن