• news

ڈنمارک ویسٹ واٹر منصوبوں پرلاہور میں سرمایہ کاری اور تکنیکی معاونت کرےگا : زاہد عزیز

قلاہور (خصوصی نامہ نگار)صوبائی دارالحکومت لاہور کو آبی آلودگی سے پاک کرنے کے لئے ویسٹ واٹر منصوبوں پر ڈنمارک لاہور شہر میں سرمایہ کاری اور تکنیکی معاونت کرے گا۔ اس سلسلہ میں ڈنمارک کے ویسٹ واٹر ماہرین کا ایم ڈی واسا ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز سے ملاقات کی ہے۔ ڈینش ماہرین نے لاہور میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے کے منصوبے میں سرمایہ کاری اور تکنیکی معاونت کرنے پر رضا مندی کا اظہار کیا۔ ڈینش وفد کی سربراہ نے بتایا کہ ڈنمارک شہر کے استعمال شدہ پانی کو دریائے راوی میں پھینکنے کے لئے ہر ممکن مالی و تکنیکی تعاون کرے گا۔ اس منصوبے کے حوالے سے وفد نے ڈی ایم ڈی انجنئیرنگ واسا نوید مظہر کے ہمراہ ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے کے لئے لاہور کے مختلف علاقوں محمود بوٹی، شاد باغ اور مین آﺅٹ فال ڈسپوزل کادورہ کیا اور مختلف تکنیکی پہلوﺅں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پرنوید مظہر نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل کے بعد شہر میں آبی آلودگی پر خاطر خواہ قابو پایا جا سکے گا جس سے آبی حیات ممکنہ نقصانات سے بچ جائےں گے۔

ای پیپر-دی نیشن