امام احمد رضا بریلویؒ سفیر عشق رسول تھے : علامہ ریاض شاہ
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ امام احمد رضا کے پیروکار پاکستان کو نظام مصطفیٰ کا گہوارہ بنائیں گے۔ امام احمد رضا بریلویؒ سفیر عشق رسول تھے۔ بد عقیدگی کے خاتمے کے لئے فکر رضا کو اپنانے اور پھیلانے کی ضرورت ہے۔ امام بریلوی دو قومی نظریہ کے حقیقی بانی ہیں۔ اہل حق قانون ناموسِ رسالت کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ نیا پاکستان نظامِ مصطفیٰ کے نفاذ سے بناے گا۔
مام بریلوی نے ایک ہزار سے زائد کتابیں تحریر کیں۔ انہیں پچاس علوم پر عبور حاصل تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ تعلیمات اسلامہ میں یوم امام احمد رضا خاں بریلوی کی مناسبت سے منعقدہ ”صدائے محراب“ کے ہفتہ وار اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔