خواتین کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے: ہارون رفیق
لاہو(لیڈی رپورٹر) سےکرٹری سوشل وےلفےئر پنجاب ہارون رفےق نے کہاہے کہ جب تک خواتین معاشی طورپرمستحکم نہیں ہوںگی وہ ملکی ترقی وخوشحالی میں کردارادانہیں کرسکتیں۔ ان خےالات کا اظہارانہوںنے قصر بہبود خواتےن مےں مےنابازار کی افتتاحی تقرےب سے خطاب کے دوران کےا۔ صوبائی سےکرٹری نے کہا کہ موجودہ دور کی خواتےن نہ صرف ماضی کی نسبت اپنے حقوق زےادہ آشنائی رکھتی ہےں بلکہ اپنے فرائض سے بھی بخوبی آگاہ ہےں۔
ےہی وجہ ہے کہ آج وہ اپنی گھرےلوذمہ دارےوں کے ساتھ ساتھ قومی ذمہ دارےاں نبھانے مےں بھی پےش پےش ہےں۔ ملک سے غربت کے خاتمے اور معےشت کے استحکام کے لےے ضروری ہے کہ خواتےن کو فنی و پےشہ ورانہ تربےت بھی دی جائے ۔