• news

راجہ ظفر رپورٹ سے ظاہر ہوچکا حلف نامہ تبدیلی میں اور لوگ بھی شامل ہیں: مظفر اقبال رضوی

لاہور (پ ر) قاضی مظفر اقبال رضوی چیئرمین سنی ایکشن کمیٹی نے راجہ ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ راجہ صاحب کے انکشاف سے یہ بات واضح ہوگئی کہ ختم نبوت کے حلف نامہ کے ردو بدل میں صرف وزیر قانون زاہد حامد ہی شامل نہیں بلکہ ذیلی کمیٹی اور تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈر بھی اس جرم میں برابر کے شریک ہیں۔ جس سے پوری دنیا مین مملکت اسلامیہ پاکستان کو بڑی سبکی کا سامنا کرنا پڑ ہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن