56 سرکاری کمپنیوں سمیت میگا کرپشن انکوائریاں مکمل کرنے کیلئے پراسیکیوٹرز کو خصوصی ٹاسک
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) نیب نے 56 سرکاری کمپنیوں سمیت میگا کرپشن کی انکوائریوں کو منطقی انجام تک پہنچانے اور قانونی تقاضے پورے کرنے کیلئے کمر کس لی ہے۔اس حوالے سے احتساب عدالتوں کے پراسیکیوٹروں کو خصوصی ٹاسک دےدیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب کی ہدایت پر متعلقہ ریجن کے ڈائریکٹروں نے نیب کے پراسیکیوٹرز کی خدمات حاصل کرتے ہوئے 56 سرکاری کمپنیوں سمیت میگا کرپشن کی انکوائریوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کا ٹاسک سونپ دیا ہے، نیب کی جانب سے قانونی ٹیم سے معاونت طلب کرتے ہوئے تفتیشی ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے انکوائری کرتے وقت تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں تاکہ نیب کی جانب سے ریفرنس عدالت میں پیش کرتے وقت کوئی خامی نہ رہے، نیب نے پراسیکیوٹروں کو مسلسل رابطے میں رہنے اور تفتیشی ٹیموں کو مکمل معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، نیب کی جانب سے تفتیشی ٹیموں کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے انکوائری کے دوران کسی کو بلا وجہ تنگ نہ کیا جائے اور نہ ہی اسے کام سے روکا جائے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب کی ہدایت کے بعد نیب کے تمام تفتیشی افسران متحرک ہو گئے ہیں جبکہ انہوں نے نیب کی قانونی ٹیم سے مشاورت بھی شروع کردی ہے۔
خصوصی ٹاسک