• news

نام ایک ماہ کیلئے ای سی ایل سے نکال دیا گیا، مذمت کرتا ہوں: ڈاکٹر عاصم

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے ایک ماہ کیلئے نکال دیا گیا۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر عاصم کا نام ایک ماہ کیلئے ای سی ایل سے نکالا گیا ہے۔ ڈاکٹر عاصم کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ ڈاکٹر عاصم کا کہنا ہے کہ صرف ایک ماہ کیلئے ای سی ایل سے نام نکالنے کی مذمت کرتا ہوں، عدالت نے میرا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن