شیرزادہ خان فارغ‘ طیب اکرم سی ای او این ٹی ایس تعینات
اسلام آباد(نا مہ نگار) نیشنل ٹیسٹنگ سروس (این ٹی ایس) کے سربراہ ڈاکٹر شیرزادہ خان کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔ ڈاکٹر شیر زادہ خان کی تعیناتی پر کامسیٹس کے چانسلروزیرسائنس و ٹیکنالوجی میر دوستین خان ڈومکی نے عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا جس کی وجہ سے ڈاکٹر شیرازادہ خان کو عہدے سے ہٹادیا گیا جب کہ ان کی جگہ بریگیڈیئر (ر) طیب اکرم کو چیف ایگزیکٹو آفیسر این ٹی ایس تعینات کردیا گیا ہے۔ اس سے قبل عدالت نے این ٹی ایس کے چیف ایگزیکٹو سمیت تمام ڈائریکٹرز ڈاکٹر جنید زیدی، ڈاکٹر اظہار حسین، ڈاکٹر سہیل غنی، ڈاکٹرشاہد اعوان اور ڈاکٹر شیرزادہ خان کے بینک اکانٹس اور منقولہ و غیرمنقولہ جائیدادیں منجمد کرنے کی درخواست سماعت کے لئے منظور کی تھی۔ واضح رہے کہ این ٹی ایس انتظامیہ پر 2ارب اور 2کروڑ سے زائد روپے کی منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کے الزام پر عدالت میں کیس چل رہا ہے۔
شیرزادہ