فیول ایڈجسٹمنٹ: نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 2روپے 23 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں 2روپے 23 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی۔ قیمتوں میں کمی کا اطلاق آئندہ ماہ صارفین کے بلوں پر ہوگا۔ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی سماعت کے دوران سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ اکتوبر کے مہینے میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت 9روپے 75 پیسے فی یونٹ رہی۔ مقامی گیس سے 4روپے63پیسے فی یونٹ اور ایل این جی سے 7روپے 87پیسے فی یونٹ میں بجلی پیدا کی گئی ۔چیئرمین نیپرا نے ریمارکس دیئے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 22ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ بجلی کی قیمتوںمیں کمی کا اطلاق آئندہ ماہ کے بلوں پر ہو گا۔
بجلی قیمت