تشدد کا شکار جوڑے کی ملاقات‘ چار پولیس افسروںکی برطرفی کا حکم‘ وزیراعلی کی میجر اسحاق کے جنازے میں شرکت کندھا دیا
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سے ملتان میں پولیس تشدد کا نشانہ بننے والے بزرگ جوڑے نے یہاں ملاقات کی شہبازشریف نے واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں وزیراعلیٰ نے بزرگ جوڑے پر تشدد کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سخت ایشن لیا ہے اور متعلقہ سرکل کے ڈی ایس پی ، ایس ایچ او، سب انسپکٹر اور اے ایس آئی کو ملازمت سے برطرف کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی سوز واقعہ کے ذمہ داروں کو ملازمت میں رہنے کا کوئی حق نہیں غریب لوگوں کے ساتھ ایسا ظلم کرنے والوں کو شرم آنی چاہئے میں معاملے کو منطقی انجام تک پہنچا¶ں گا وزیراعلیٰ نے پولیس حکام سے استفسار کیا کہ انصاف صرف امیر کا حق ہے؟ انہوں نے کہا کہ آپ کے ساتھ ہر صورت انصاف ہو گا وزیراعلیٰ نے بزرگ جوڑے کے معاملے میں تاخیر کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے بھی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ انکوائری کمیٹی سات روز میں ذمہ داروں کا تعین کرکے رپورٹ پیش کرے معاملے کے حل کیلئے ممبر پی این ڈی بابر حیات تارڑ اور سینئر ممبر بورڈ آ ریونیو کی کمیٹی آج صبح آٹھ بجے تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ کمیٹی پوری رات بیٹھ کر معاملے کا منصفانہ حل تلاش کرے وزیراعلیٰ نے بزرگ جوڑے کی بیٹی کے علاج معالجے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بیٹی مدیحہ کا لاہور کے اچھے ہسپتال سے علان کرایا جائے۔ علاوہ ازیں شہباز شریف نے شہید میجر اسحاق نماز جنازہ میں شرکت کی وزیراعلیٰ نے شہید کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور انہیں گلے لگا کر دلاسہ دیا وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے شہید میجر اسحاق کی روح کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی اور شہید میجر اسحاق کے جسد خاکی کو کندھا دیا۔ارکان اسمبلی سے گفتگو میں شہبازشریف نے کہا ہے کہ عوام کوریلیف کی فراہمی اورخدمت خلق مسلم لیگ (ن) کی حکومت کااوڑھنا بچھونا ہے۔ عوام کے مسائل حل کر کے ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے اربوں روپے کے وسائل مہیا کئے گئے ہیں۔ حکومت نے رکاوٹوں کے باوجود عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھا ہوا ہے۔ متوازن ترقیاتی حکمت عملی کے تحت پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے اور دور دراز علاقوں میں عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کئے گئے ہیں۔ جب اقتدار ملا تو ملک معاشی طور پر تباہ حال اور اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا۔18، 18گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی تھی اور بدامنی کی آگ ملک میں ہر طرف پھیلی ہوئی تھی۔دہشت گردی اور توانائی بحران نے معیشت کو بری طرح متاثر کر رکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی انتھک محنت کے باعث ملک سے اندھیرے دور ہوئے ہیں اور آج لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے اور قصہ پارینہ بن چکی ہے۔ سیاسی و عسکری قیادت کے اتفاق رائے سے کئے گئے فیصلوں کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے اور قوم کو امن ملا ہے جس سے تجارتی، معاشی اور سماجی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ موجودہ حالات مےں انتشار ےاافراتفری کی سیاست کی رتی بھربھی گنجائش نہیں۔قومی ےکجہتی اوراتحاد کی جتنی اہمےت آج ہے پہلے کبھی نہ تھی۔پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اقدار کی سیاست کو ترجیح دی ہے۔ دھرنا دےنے والے سےاسی عناصر نے ہمیشہ عوام کی تکالیف اور مسائل بڑھانے کی کوشش کی۔ انہوں نے اپنا تمام وقت دھرنوں اور منفی سیاست میں برباد کیا۔ آئندہ انتخابات مےں عوام دھرنا سےاست کرنے والوں کا محاسبہ کرےں گے۔ شہےد پائلٹ مرےم مختار کی دوسری برسی پر پیغام میں شہباز شرےف نے کہا ہے کہ شہےد پائلٹ مرےم مختار پاکستان کا فخر، شناخت اور بہادری کی علامت ہے اورشہےد مرےم مختارجیسی باصلاحیت اوربہادر بیٹیاں پاکستان کا قابل فخر اثاثہ ہیں۔ وزیراعلیٰ نے سینئر صحافی اعجاز حشمت خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
شہباز شرےف