خوشحال بلوچستان پروگرام شروع‘ فوج وفاق اور صوبے کو تعاون فراہم کرے گی : آرمی چیف
کوئٹہ (بیورو رپورٹ+ نیوز ایجنسیاں) چیف آف آرمی جنرل قمر جا وید باجوہ نے کہا ہے خوشحال بلوچستان دراصل خوشحال پا کستان ہے، پاک فوج خوشحال بلوچستان منصوبے کی کا میا بی کے لئے وفاقی او ر صوبائی حکومت کو مکمل تعاون فراہم کرے گی،ا خوشحال بلوچستان منصوبہ سما جی و اقتصادی لحاظ سے اہم منصوبہ ہے جس سے اقتصادی اور سما جی پہلوﺅں میں بہتری کا ماحول فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا منصوبے کے حوالے سے جامع حکمت عملی وسکےورٹی انتظامات کر لئے گئے ہیں جبکہ چند ایک پہلوﺅں میں ضروری نظرثانی کے بعد آئندہ چند روزمیں منصوبے کا با قاعدہ افتتاح کیا جائے گا، اس موقع پر وزےراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری نے سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میںامن و امان کی بہتری اور استحکام کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا اور خوشحال بلوچستان منصوبے کی حمایت کر تے ہوئے کہا اس منصوبے کی کا میابی کے لئے صوبائی حکومت مکمل تعاون اور درکار وسائل فراہم کرے گی۔ اس سے قبل کوئٹہ پہنچنے پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹےننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔ آن لائن/ اے پی پی کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل‘ میجر جنرل آصف غفور کے ٹوئیٹ کے مطابق بلوچستان میں خوشحال پروگرام کاآغاز کر دیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد سماجی اقتصادی ترقی کے ذریعے صوبے میں دیرپا استحکام لانا اور سکیورٹی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانا ہے۔ اے این این/ این این آئی کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ترقیاتی منصوبوں کی سیکیورٹی سے متعلق نکات کی منظوری بھی دی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق خوشحال بلوچستان منصوبے پر تفصیلی با ت چیت اوربعض پہلوو¿ں پر مزید مشاورت کی ضرورت ہے جنہیں آئندہ چندروز میں حتمی شکل دی جائے گی جس کے بعد خوشحال بلوچستان پروگرام کی تفصیلات جلد شیئرکی جائیں گی۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق آرمی چیف نے سکیورٹی سے متعلق اقدامات کی منظوری دی اور کہا خوشحال بلوچستان کے پروگرام کی تفصیلات جلد شیئرکی جائیں۔ آن لائن کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت سدرن کمانڈ ہیڈکواٹر کوئٹہ میں اعلیٰ سطح اجلاس کا مقصد بلوچستان میں معاشی ترقی اور سکیورٹی کے ذریعے استحکام لانا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹر کوئٹہ میں خوشحال بلوچستان کے نام سے اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں خطے اور مجموعی طور پر بلوچستان کی سکیورٹی اور ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف کو بلوچستان کی سکیورٹی خصوصاً سی پیک کی سکیورٹی اور تربت کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔