پی سی بی کا شرجیل خالد کیس میں مزید کاروائی نہ کرنے کا فیصلہ
لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شرجیل خان اور خالد لطیف کیس میں مزید کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے جبکہ اینٹی کرپشن یونٹ کے فیصلے کے خلاف خالد لطیف اپیل کی سماعت 28 نومبر ہو گی۔ذرائع کے مطابق شرجیل خان کیس میں پی سی بی ایڈجوڈیکٹر کا فیصلہ مان لیا۔ ایڈجوڈیکٹر نے دونوں فریقین کی اپیلوں کو مسترد کرتے ہوئے پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔دوسری جانب اسپاٹ فکسنگ خالد لطیف کیس میں پی سی بی نے اینٹی کرپشن یونٹ کے فیصلہ کے خلاف اپیل واپس لے لی جبکہ 5 پابندی کے خلاف خالد لطیف کی اپیل پر سماعت 28 نومبر کو ہوگی پابندی کے خلاف اپیل کیلئے جسٹس ریٹائرڈ فقیر کھوکھر سماعت کریں گے۔