کراچی: فرنیچر مارکیٹ میں آتشزدگی، 10 دکانیں، کروڑوں روپے کا سامان جل کر راکھ
کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاﺅن نمبر 5میں فرنیچر مارکیٹ میں آگ بھڑک اٹھی،جس کے نتیجے میں 10دکانیں، کروڑوں روپے مالیت کا مال جل کر راکھ ہو گیا،فائربریگیڈ کی9گاڑیوں اورایک واٹر باوزرز نے تقریباً4گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پرقابوپایا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔عینی شاہدین کے مطابق مارکیٹ میں موجود بجلی کے کھمبے کے ساتھ لگے تارسے اچانک چنگاری نکلی اور فرنیچر کی دکان گرگئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری مارکیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جبکہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں دیر سے پہنچنے کے باعث نقصان زیادہ ہوا۔
لکڑی مارکیٹ کے ساتھ 4منزلہ رہائشی عمارت ہے ،جس کے مکینوں کو باحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔آگ نے 10دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ کروڑوں روپے کی لکڑی سمیت فرنیچراور دیگر سامان جل گیا۔
فرنیچر مارکیٹ آتشزدگی