ٹرمپ کو مات دینے والے سعودی نوجوان کے ٹوئیٹ پر 3 ممالک کو وضاحت کرنا پڑی
قریاض (اے این این ) سعودی عرب کے ایک نوجوان نواف العصیمی نے ٹرمپ کو مات دیتے ہوئے ٹوئیٹ کی سویڈن میںایک بھی خفیہ کیمرہ نہیں کیوں کہ وہاں جرائم کی شرح نہایت ہی کم ہے۔جس پرتردید آ گئی،نوجوان نے کہا ناروے میں کیمرے نہیں ہیں۔ نوجوان نے جاپان کا نام لیا تو جاپان نے بھی مسترد کردیا۔، اور کہا کہ جاپان میں نگرانی کے لیے خفیہ کیمرے موجود ہیں۔جب سعودی عرب کے نوجوان کی تین کوششیں ناکام گئیں تو مصر کے کامیڈین محمد حنیدی نے مداخلت کرتے ہوئے انہیں پیش کش کی کہ وہ اس حوالے سے مصر کا نام لے سکتے ہیں، اور ان کے اس دعوے کو کوئی مسترد بھی نہیں کرے گا۔تاہم سعودی نوجوان نے مصر کا نام نہیں لیا، اور اپنی غلطی پر معذرت کرنے کے بجائے انہوں نے معاملے کو دوسرا رخ دیتے ہوئے کہا کہ اپنی ٹوئیٹ کے بعد وہ اپنے وزیر خارجہ عادل الجبیر کی تکلیف کو سمجھ سکتے ہیں کہ دوسرے ممالک کا سامنا کرنا کتنا مشکل ہے۔سعودی نوجوان کی اس دلچسپ ٹوئیٹ کو 48 گھنٹوں میں 4 ہزار سے زائد بار ری ٹوئیٹ جب کہ 3 ہزار سے زائد بار لائیک کیا گیا، جب کہ اس پر ہزاروں افراد نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔اس دلچسپ ٹوئیٹ پر معروف عرب نشریاتی اداروں نے خبریں شائع کیں، جب کہ سوشل میڈیا پر اس کے چرچے رہے۔