• news

بھارت: صحافی کے قتل کا الزام فوجی افسر گرفتار

نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی پولیس نے صحافی کے قتل کے الزام میں بھارتی فوج کے ایک افسر کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کے خلاف فراڈ کے الزامات کی تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق بھارتی فوج کے ایک کمانڈنٹ افسر ٹاپن دیبرما کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔جن پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے محافظ کو بنگالی اخبار کے ایک رپورٹر کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کا حکم دیا تھا۔مقامی پولیس کے سپرنٹنڈنٹ پردیپ دے نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ملزم فوجی کو گرفتار کرکے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جاچکا ہے جبکہ وہ اس وقت 10 روز کے ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فوجی افسر کے محافظ نندو ریانگ کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے۔بنگالی اخبار سیاندن پتریکا کے ایڈیٹر نے خدشات کا اظہار کیا کہ یہ قتل رپورٹر کے ایک آرٹیکل لکھنے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
فوجی افسر گرفتار

ای پیپر-دی نیشن