• news

.امریکی وزیر دفاع ایک روزہ دورہ پر 3 دسمبر کو پاکستان آئیں گے‘ وزیر خارجہ

اسلام آ باد (وقائع نگار خصوصی) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکی وزیردفاع جیمزمیٹس 3 دسمبر کو پاکستان کے دورے پر آرہے ہیں ، امریکی وزیر دفاع کا دورہ ایک دن کا ہوگا۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے خارجہ امور کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے پاکستان کی سعودی عرب کی سربراہی میں قائم اسلامی فوجی اتحاد میں شمولیت کے حوالے سے صحافیوں کے سوالات کا جواب دینے سے گریز کیاقومی اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے خارجہ امور کے اجلاس میں وزیر خارجہ خواجہ محمد آ صف کی مشرق وسطی کی بدلتی ہوئی صورتحال اور اس کے پاکستان پر اثرات پر ان کیمرہ بریفنگ دی، اجلاس میں شیریں مزاری اور وزیرخارجہ خواجہ محمد آ صف کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اجلاس میں شیریں مزاری نے بین الاقوامی معاہدوں اور کنونشنز کی پارلیمنٹ سے منظوری لینے بارے اپنے بل پر ووٹنگ نہ کرانے پر احتجا جاً واک آ ئو ٹ کر دیا شیریںمزاری نے کہاکہ چار سال سے بل کمیٹی میں رکا ہوا ہے،کثیر الملکی معاہدوں کی اسمبلی سے منظوری ہونی چاہیے،سول ملٹری بیوروکریسی نہیں چاہتی کہ پارلیمنٹ کے پاس نگرانی کے اختیار آئیں، میرا بل پارلیمنٹ کی بالادستی کے لئے ہے،حکومت نے سعودی فوجی اتحاد میں شمولیت سے پہلے پارلیمان سے منظوری کا وعدہ کیا تھا،سعودی فوجی اتحاد پر حکومت بک گئی ہے،اب حکومت پارلیمان کو بائی پاس کر کے سعودی فوجی اتحاد میں شامل ہونے جا رہی ہے۔ سعودی فوجی اتحاد کو کچھ بھی نام دیا جائے وہ فرقہ وارانہ ایران مخالف اتحاد ہے۔ جمعہ کوقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس کمیٹی چئیرمین مخدوم خسرو بختیار کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں وزیرخارجہ خواجہ آصف اور وزار ت خارجہ کے اعلی حکام نے پاکستان اور ایران کے تعلقات اور مشرق وسطی کی بدلتی ہوئی صورتحا ل اور اس کے پاکستان پر اثرات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق اتوار کو سعودی عرب میں اسلامی فوجی اتحاد کے اجلاس بارے بھی بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم اور آرمی چیف کے دورہ سعودی عرب بارے بھی بریفنگ دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن