• news

دھرنے والے اٹھنے کو اور حکومت اٹھانے کیلئے تیار نہیں: خورشید شاہ

سکھر (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ نظام تعلیم ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام مسائل تعلیمی مسائل خراب ہونے کی وجہ سے ہیں پاکستان میں 77 فیصد خواتین ان پڑھ ہیں، بہت سے چیلنجز ہیں، حکومت کتنے مسائل کا سامنا کرے گی موجودہ حکومت کے پاس نظام کی بہتری کیلئے کوئی پالیسی نہیں۔ سندھ حکومت نے پانچ ہزار نئے ڈاکٹروں کو بھرتی کیا۔ نواز شریف جب وزیراعظم تھے تب بات کرتے تو سمجھ میں آتی، انتخابات میں تاخیر نہیں ہونی چاہئے، ایک پارٹی اعلان کر رہی ہے کہ انتخابات پہلے ہو جائیں۔ نواز شریف میمو گیٹ میں سپریم کورٹ چلے گئے۔ نواز شریف نے دعوت دیکر اپنے دروازے بند کر دیئے۔ فیض آباد دھرنے سے لوگ پریشان ہیں، دھرنے والوں سے اپیل کی کہ وہ راستے کھول دیں، دھرنے کی وجہ سے دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہو رہی ہے۔ دھرنے والے اٹھنے کو اور حکومت اٹھانے کیلئے تیار نہیں ہے۔ ہر آدمی جمہریت کا چیمپئن بننے کا دعویٰ کر رہا ہے، ہم قبل از وقت انتخابات کو نہیں مانتے، ریاست کو بچانے کیلئے 2014ء میں ہم نے پارلیمنٹ کی مضبوطی کیلئے ہاتھ بڑھایا، ہم پہلے بھی نواز شریف کے حریف تھے آج بھی ہیں ہمارا آج بھی موقف ہے کہ پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کرے۔

ای پیپر-دی نیشن