• news

ضامن نے اسحق ڈار کو پیش کرنے کیلئے مزید 3 ہفتوں کی مہلت مانگ لی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اثاثے ریفرنس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ضامن نے شوکاز نوٹس کا جواب دیدیا۔ ضامن نے اسحاق ڈار کو عدالت میں پیش کرنے کیلئے 3 ہفتوں کی مہلت مانگ لی۔ اسحاق ڈار کے ضامن احمدعلی قدوسی ملزم کو پیش کرنے میں ناکام رہے تھے جس پر عدالت نے انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔ ضامن احمدعلی قدوسی نے عدالت سے درخواست کی کہ اسحاق ڈار کو پیش کرنے کیلئے مزید 3 ہفتوں کی مہلت دی جائے۔ اسحاق ڈار لندن میں زیرعلاج ہیں۔ پچاس لاکھ زرضمانت ضبط نہ کی جائے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ 29 نومبر کو پیش ہو کر زرضمانت ضبط نہ کرنے کے معاملے پر دلائل دیں۔

ای پیپر-دی نیشن