• news

تربت میں قتل ‘، لگتا ہے ویڈیو زبردستی بنائی: ترجمان پاک فوج

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان میں کالعدم تنظیم کی جانب سے حالیہ دنوں جاری کی جانیوالی ویڈیو سے متعلق پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور اور بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے علاقے تربت کے دومختلف مقامات پرقتل کئے جانے والے افراد جو کہ غیر قانونی طورپر ایران اور یورپ جارہے تھے، کی لاشیں ملی ہیں ایسا لگتا ہے کہ یہ ویڈیو زبردستی بنائی گئی ہے اس کیس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ویڈیو کی قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس میں دکھائے جانے والے تمام افراد اپنا تعارف پنجاب سے کرواتے ہیں۔ اس ویڈیو نے بظاہر اس معاملے کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے اور سرحد پار کرانے والے ایجنٹوں اور عسکریت پسندوں کے درمیان بطور سہولت کار گٹھ جوڑ سے متعلق کئی سوال جنم لے رہے ہیں۔ اس سلسلے میں پنجاب سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ یہ گٹھ جوڑ توڑا جا سکے یہ بات انہوں نے بی بی سی کو بتائی۔

ای پیپر-دی نیشن