احتساب عدالت سے بھی استثنیٰ کی درخواست منظور، انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک روانگی کا این او سی جاری کردیا
کراچی(این این آئی) انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کو بیرون ملک جانے کا این او سی جاری کردیا ہے جبکہ احتساب عدالت نے بھی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں دہشت گردوں کا علاج کرانے کے معاملہ پر سماعت ہوئی جس کے بعد نسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کو 24نومبر سے 6 جنوری 2018 تک بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی اور این او سی جاری کردیا۔ عدالت نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کوسپریم کورٹ سے اجازت پہلے ہی مل چکی ہے، ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے کے لیے این او سی کی ضرورت نہیں، ڈاکٹر عاصم کی غیر موجودگی میں کیسز چلتے رہیں گے۔ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت سپریم کورٹ کی جانب سے ای سی ایل سے نام خارج کرنے کے بعد دی گئی۔