• news

فیروز والہ، قصور: پسند کی شادی نہ ہونے اورگھریلو جھگڑے پر لڑکی اور نوجوان کی خودکشی

پھلروان چوک، فیروز والہ، قصور (نامہ نگاران) مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد نے زندگی ختم کرلی۔ مانانوالہ کا 22 سالہ سلیم اعوان پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا۔ اسی وجہ سے گھر میں بہن سے معمولی تکرار ہوئی اور غصے میں آکر اس نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ قصور کے نواحی علاقہ گگہ سرائے میں گھریلو جھگڑے پر 17 سالہ ماریہ نے گھر میں رکھا زہریلا کیمیکل پی لیا۔

ای پیپر-دی نیشن