سانحہ تربت کے مرکزی ملزم کیلئے کام کرنیوالے 4انسانی سمگلر گوجرانوالہ سے گرفتار
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ایف آئی اے نے چار انسانی سمگلرز کو گرفتار الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے ریس کورس روڈ پر چھاپہ مار کر مشہور برانڈ کی جعلی اشیاء پی پی آر سی پائپ ، پا ئپ فٹینگ ، پیرائیڈ سمیت پلاسٹک وائرنگ میں شامل سامان بنانے والی فیکٹری پکڑ لی۔ بڑی تعداد میں سامان برآمد کر لیا گیا اور ملزم عبدالرحمن کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔ دوسری کارروائی میں چار انسانی سمگلروں کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزموں میں محمد اصغر ، محمد افضل ، محمد جمیل اور ارشد شامل ہیں گرفتار شدہ انسانی اسمگلرز سانحہ تربت کے مرکزی ملزم صادق عرف طالب کیلئے کام کرتے تھے مختلف شہروں سے سادہ لوح لوگوں کو بک کرکے بیرون ممالک غیر قانونی طریقوں سے بجھواتے تھے ۔