دینہ: بڑے بھائی کی وفات کا غم‘ چھوٹا بھی چل بسا
دینہ (نامہ نگار) بڑے بھائی کی وفات کے غم سے نڈھال چھوٹا بھائی بھی چل بسا۔ جنازے کے لئے دونوں کی میتیں اٹھیں تو علاقہ کی ہر آنکھ اشکبار تھی، عزیزو اقارب دھاڑیں مار کر روتے رہے۔ نواحی علاقہ مالدیو کا راجہ جاندار عرصہ دراز سے بیمار تھا جو گزشتہ روز انتقال کر گیا جس کی وفات کا غم چھوٹا بھائی راجہ لطیف برداشت نہ کرسکا اور وہ بھی بھائی کی میت کے سامنے دم توڑ گیا دونوں بھائیوں کی وفات سے گھر میں کہرا م مچ گیا۔